اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے نشانہ بازوں نے سعودی اتحادی افواج کے 8 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور الحوثی قبائل کے نشانہ بازوں نے صوبہ حجہ میں اتحادی افواج کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ جیزان میں سعودی کیمپ کو بدر1 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا جب تک یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک یمنی فوج کے جوابی حملے جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا میزائل حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی حکام ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں کچھ نہیں بتاتے۔
/129
11 اگست 2019 - 04:47
News ID: 968104
یمنی سرکاری فوج نےامریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد کرایے کے اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔